ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور:نابالغ لڑکی ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے کے خلاف شکایت درج

مرڈیشور:نابالغ لڑکی ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے کے خلاف شکایت درج

Sun, 23 Jul 2017 13:29:07    S.O. News Service

بھٹکل23؍جولائی (ایس او نیوز)مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق ہریش مادیو نائک پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑکرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ شادی پر اکسانے کی کوشش کررہا ہے اور لڑکی کی ماں پر بھی اس کی شادی کروانے پر دباؤ بنانے لگا ہے۔

ہریش پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے 21جولائی کی شام کو جب وہ لڑکی کالج سے لوٹتے ہوئے موڈشیرالی میں بس سے اتری تو ہریش بائک پر سوار ہوکر وہاں پہنچا اور اس کا راستہ روک کر پھر سے شادی کرنے کی مانگ کی۔جب اس لڑکی نے شادی سے صاف انکار کیا تو مبینہ طور پر ہریش نے اس کی کنپٹی پر طمانچہ مارااور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔جب لڑکی کی چیخ سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوئے تو ہریش لڑکی کو چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

مرڈیشور پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: