ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرطوب گرمی سے پریشان دہلی والوں کو بارش سے راحت، درجہ حرارت میں گراوٹ، موسم پورے ہفتے رہے گا خوشگوار!

مرطوب گرمی سے پریشان دہلی والوں کو بارش سے راحت، درجہ حرارت میں گراوٹ، موسم پورے ہفتے رہے گا خوشگوار!

Thu, 25 Jul 2024 17:55:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 25/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  شدید مرطوب گرمی کا سامنا کرنے والے دہلی این سی آر کے باشندگان کو بارش ہونے کے بعد راحت مل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ این سی آر کے لوگوں کے لیے اگلے 7 دنوں تک موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق این سی آر میں 31 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ جس کے باعث پارے میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری تک رہے گا، مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوگی۔ این سی آر میں 26 جولائی کو بھی موسم ایسا ہی رہنے والا ہے لیکن پارہ میں کچھ اضافہ ضرور ریکارڈ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح 27، 28 اور 29 جولائی تک این سی آر کے لوگوں کے لیے موسم خوشگوار رہے گا۔ جس میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری اور کم سے کم 27 اور 26 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 جولائی کو تیز بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے پارے میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ این سی آر کے لوگوں کو جو ماضی میں شدید گرمی کا سامنا کر رہے تھے، انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

چند روز قبل ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ضرور ریکارڈ کی گئی تھی لیکن مرطوب گرمی کے باعث لوگوں کا برا حال تھا۔ اگر این سی آر میں مسلسل 7 دنوں تک اس طرح ہلکی بارش ہوتی ہے تو لوگوں کے لیے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ لیکن اگر تیز بارش ہوتی ہے تو این سی آر میں لوگوں کو کئی جگہوں پر پانی بھرنے اور ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Share: