ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مرزاپور میں گنگا میں روزانہ 10ایم ایل ڈ ی گندہ پانی گرایا جاتا ہے

مرزاپور میں گنگا میں روزانہ 10ایم ایل ڈ ی گندہ پانی گرایا جاتا ہے

Fri, 30 Sep 2016 20:40:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نیشنل گرین ٹریبونل کو آج بتایا گیا کہ صرف مرزاپور میں پانچ بڑے نالوں کے ذریعہ ہر دن گنگا میں تقریبا ایک کروڑ لیٹر گندہ پانی براہ راست گرایا جاتا ہے۔مرزاپور میونسپل کارپوریشن نے بتایاکہ مرزاپور میں پانچ بڑے نالے گنگا میں آلودگی کی اہم وجہ ہیں ۔اس وقت مرزا میونسپل کارپوریشن میں 28.8ایم ایل ڈ ی گندہ پانی نکلتا ہے۔شہر میں گندہ پانی صاف کرنے والے دو پلانٹ ہیں، جن کی کل صلاحیت 18ایم ایل ڈ ی ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی )نے گنگا میں گندہ پانی گرائے جانے کو روکنے میں مقامی میونسپل کارپوریشن کو ناکام بتاتے ہوئے ایک عرضی دائر کی تھی، جس کے بعد میونسپل نے یہ حلف نامہ داخل کیاہے ۔میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹو افسر کی طرف سے دائر حلف نامے میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ گندہ پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کو لے کر منصوبہ بندی میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ گندہ پانی کے انتظام کی منصوبہ بندی کا کام اترپردیش واٹر کارپوریشن کے پاس ہے۔


Share: