ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجرموں سے سختی سے پیش آئے گی یوگی حکومت، یوپی کا بل پیش

مجرموں سے سختی سے پیش آئے گی یوگی حکومت، یوپی کا بل پیش

Wed, 20 Dec 2017 20:55:51    S.O. News Service

لکھنؤ ،20؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کی حکومت نے ریاست میں گینگسٹر، مافیاؤں اور منظم جرائم پر نکیل کسنے کے مقصد سے آج اسمبلی میں اتر پردیش منظم جرائم کنٹرول بل 2017پیش کیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سوال کے فورا بعد ایوان میں بل پیش کیا۔ریاستی کابینہ نے حال ہی میں اس بل کے مسودے کی منظوری دے دی تھی۔یوپی کوکا کے بل کی شکل مہاراشٹر منظم جرائم کنٹرول قانون 1999 (مکوکا) کا مکمل مطالعہ کرکے تیار کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کے ترجمان کابینہ وزیر سری کانت شرما کا کہنا ہے کہ ریاست میں قانون کا راج قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ریاست میں گنڈہ گردی ، مافیاگری اور سماج میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کی نشان دہی کرکے ان کے خلاف خصوصی مہم کے تحت سخت کارروائی ہو۔انہوں نے کہا کہ یوپی کوکا بل کا یہی مقصد ہے۔


Share: