ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مبینہ فون ریکارڈنگ کے شبہ پر مکل رائے کا بنگال سرکار کے خلاف درخواست 

مبینہ فون ریکارڈنگ کے شبہ پر مکل رائے کا بنگال سرکار کے خلاف درخواست 

Fri, 17 Nov 2017 22:28:56    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سیاست کیا کیا نہیں دکھاتی اور کیاکیا نہیں کرنے اور کروانے پر مجبور کردیتی ہے جب مکل رائے ممتابنرجی کے جلو میں ہوتے تو ان کو کسی کاخوف نہیں ہوا کرتا تھا ؛ لیکن محض چند کھوٹے سکوں کے خاطر دَل بدلنے والے مکل رائے اب بند کمروں میں بھی خود کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی خاک چھان رہے ہیں ، ان کاالزام ہے کہ ترنمول کانگریس ان کے فون کالس ریکارڈ کر رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں کولکتہ اور دہلی کے قیام کے دوران ان کی سرگرمیوں پر مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے اوران کے فون کالس کو ریکارڈ بھی کررہی ہے ۔ جسٹس ویبھو بکھرو کی عدالت میں انہوں نے 20نومبر کی تاریخ میں درخواست پر غور کرنے کیلئے جمع کردی ہے ، انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کو ٹیلی فون خدمات فراہم کرنے والی کمپنی بی ایس این ایل یا ووڈا فون کو مرکزی یا ریاستی حکومت کی طرف سے فون یا میسجز ریکارڈ کرنے کاحکم نامہ موصول ہوا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ایڈوکیٹ کمار سنگھ نے مکل رائے کی درخواست جمع کی ہے انہوں نے اپنی درخواست میں دعوی کیا ہے کہ مغربی بنگال میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے کچھ دوسرے افراد بھی اسی طرح شکایات کا اظہار نہیں کرتے ہیں گرچہ ان کے فو ن کالس ریکارڈ کئے جا رہے ہیں ۔ حالیہ دنوں مرکزی وزیر بابل سپریو نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان کے فون کالس ریکارڈ کئے جا رہے ہیں ۔ 


Share: