ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مالی میں سلامتی کی صورتحال مسلسل پریشان کن

مالی میں سلامتی کی صورتحال مسلسل پریشان کن

Sun, 19 Mar 2017 20:07:13    S.O. News Service

بماکو19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے مشن نے کہاہے کہ مالی میں سکیورٹی کی صورتحال ’مسلسل پریشان کن‘ ہے۔ اگرچہ اس افریقی ملک میں مزید امن فوجی تعینات کیے جا چکے ہیں جبکہ امن معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے پیشرفت بھی ہوئی ہے لیکن مسلح گروہوں کی کارروائیاں بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ فرانس کی سابق نو آبادی میں سن 2013 سے تیرہ ہزار امن فوجی تعینات ہیں۔ سن2015 میں مالی میں حکومت اور باغیوں کے مابین ایک ڈیل طے پائی تھی لیکن اس کے عملدرآمدمیں مسائل کاسامنا ہے۔
 


Share: