ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیفٹیننٹ کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سے مکوکاہٹایاگیا

لیفٹیننٹ کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سے مکوکاہٹایاگیا

Thu, 28 Dec 2017 11:35:55    S.O. News Service

ممبئی، 27؍ دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے ملزمین سادھوی پرگیہ اور لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت چار ملزموں سے مکوکا اور یو اے پی اے کی دفعہ 17 ، 20 اور 13 ہٹادی گئی ہے۔ ان پر اب صرف ان لا فل ایکٹویٹی (پروینشن ) ایکٹ یو اے پی اے کی دفعہ 18 اور دیگر دفعات کے تحت کیس چلے گا۔ اس معاملہ میں سبھی ملزمین ضمانت پر باہر ہیں اور خصوصی این آئی اے عدالت نے ان کی ضمانت کی مدت میں توسیع کردی ہے۔اس معاملہ میں رمیش اپادھیائے اور اجے رہیکر سے بھی مکوکا اور یوپی اے پی اے کی دفعہ 17 ، 20 اور 13 ہٹادی گئی ہے۔ جبکہ عدالت نے مالیگاوں بم دھماکوں کے کیس میں نارائن کالسنگرا اور شیام ساہو سبھی کو بری کردیا ہے۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت15 جنوری کو ہوگی۔خیال رہے کہ سال رواں اپریل میں سادھوی پرگیہ کو اور اگست میں کرنل پروہت کو ضمانت مل گئی تھی۔ پروہت نو سال تک جیل میں رہا تھا۔ اسپیشل مکوکا کورٹ نے کہا تھا کہ سادھوی پرگیہ ، پروہت اور دیگر نو لوگوں کے خلاف غلط طریقہ سے مکوکا لگایا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے انجمن چوک اور بھیکو چوک پر29ستمبر2008کوبم دھماکے ہوئے تھے ، جن میں چھ افراد کی موت ہوگئی تھی اور 101 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی تھی۔ اس معاملہ کی ابتدائی جانچ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کی تھی جو بعد میں این آئی اے کے سپرد کردی گئی تھی۔


Share: