نئی دہلی28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں بی جے پی ارکان نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے مسئلے کواٹھایا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیشروکانگریس کے زیرِقیادت حکومت پر کیس میں پاکستان کے کردار کو دبانے کا الزام لگایا۔وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے راجندر اگروال نے کہا کہ اس معاملے میں جو حقائق سامنے آئے ہیں، ان میں فرسٹ انفارمیشن آفیسر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پھنسے مشتبہ کو اوپر کے دباؤمیں چھوڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اورپاکستان کے لاہور کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے دہشت گردتنظیم سیمی اورپاکستان کی سازش کا نتیجہ تھا۔اگرچہ اس وقت کے وزیر داخلہ نے اپنے دفترکاغلط استعمال کیا۔انہوں نے ایسے لوگوں کاساتھ دیا گیا جو ملک کے خلاف کام کر رہے تھے۔کیا مخالفت کرنے کے نام پر کوئی پارٹی اس حد تک جا سکتا ہے کہ ملک دشمن عناصر کاساتھ دے۔اگروال نے کہا کہ ملک کے تئیں دشمنی رکھنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی جانچ کی جائے۔