ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لندن حملے:تلاشی مہم جاری، تین مشتبہ افراد گرفتار

لندن حملے:تلاشی مہم جاری، تین مشتبہ افراد گرفتار

Fri, 09 Jun 2017 18:44:53  SO Admin   S.O. News Service

لندن،8جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس کے مطابق لندن میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملوں سے تعلق کے شبے میں مزید تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ دو افراد کو مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ کی ایک سٹریٹ سے مسلح پولیس افسران کی موجودگی میں حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق 27سالہ مرد کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا جبکہ دوسرے 33سالہ فرد کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔تیسرے 29سالہ شخص کو اسی علاقے میں ایک گھر سے حراست میں لیا گیا۔ اس شخص کو دہشت گردی کے عمل میں مدد کے الزام پر حراست میں لیا گیا۔الفورڈ کے علاقے میں لندن پولیس کی جانب سے ایک رہائشی عمارت اور ایک بزنس ایڈریس پر چھاپا مارا جو کہ ہفتے کے روز ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد جاری تلاشی مہم کی سب سے حالیہ کارروائی ہے۔
 


Share: