لندن،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق لندن میں دہشت گردانہ حملے کے دوران ویسٹ منسٹر پْل پر ز خمی ہونے والی ایک اور خاتون اس واقعے کے قریب دو ہفتے بعد انتقال کر گئی۔ یوں اس واقعے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والی خاتون سیاح کا تعلق رومانیہ سے تھا۔ رپورٹوں کے مطابق اکتیس سالہ خاتون کا مرد دوست بھی اس واقعے میں زخمی ہوا تھا۔ اس واقعے میں خالد مسعود نامی ایک برطانوی شہری نے ویسٹ منسٹر پْل پر عام لوگوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ بعد ازاں خالد خود بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔