ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لمبی دوری والی ٹرینوں میں تھرڈ اے سی کوچز کی تعداد بڑھائے گا ریلوے

لمبی دوری والی ٹرینوں میں تھرڈ اے سی کوچز کی تعداد بڑھائے گا ریلوے

Sun, 23 Apr 2017 11:28:13    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریلوے اے سی کوچز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے لمبی دوری کی ٹرینوں میں تھرڈ اے سی کوچزکی تعدادبڑھائے گا۔ریلوے کے اکڑے دکھاتے ہیں کہ یکم اپریل 2016سے 10مارچ 2017کے درمیان طویل فاصلے کی ٹرینوں میں3اے سی کوچ میں 17فیصدمسافروں نے سفرکیاجو مسافر نقل سے ہوئی ساری آمدنی کا 32. 60فیصدہے۔اعدادوشمارسے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال 16. 69فیصد کے مقابلے اس سال مسافروں کی شرکت 17. 15فیصد ہونے سے 3اے سی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔گزشتہ سال یکم اپریل 2016سے دس مارچ 2017کے درمیان مسافروں سے ہونے والی آمدنی بھی 32. 60فیصد سے بڑھ کر 33. 65 فیصد ہو گئی۔سلیپر کلاس سے اس مدت میں 59. 78فیصد مسافروں نے سفرکیا اورمسافر وں کے سفر سے ہونے والی آمدنی میں 44. 78فیصدکی شراکت کی۔گزشتہ سال سلیپر کلاس نے 60فیصد مسافروں کو سفر کرایا اور اس سے اسے 45. 94فیصد کی آمدنی ہوئی۔سلیپر کلاس کی مانگ میں اب کمی کا چلن دیکھا جا رہا ہے کیونکہ زیادہ مسافر 3اے سی کواپنارہے ہیں۔ریلوے کی وزارت کے ایک افسرنے یہ معلومات دیں۔افسرنے بتایاکہ کچھ لمبی دوری کی ٹرینوں میں آہستہ آہستہ 3اے سی کوچز کی تعداد میں اضافہ کافیصلہ کیاگیاہے۔ریلوے نے حال ہی میں ہمسفر ایکسپریس کی شروعات کی تھی جس میں صرف 3اے سی کوچ تھے اور اس کے مثبت نتائج ملے۔
 


Share: