رانچی:10/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے سے منسلک چار صورتوں میں مجرم ٹھہرائے گئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راحت دیتے ہوئے طبی وجوہات سے ان کی عارضی ضمانت 20اگست تک کے لیے بڑھادی ہے۔جج اپریش کمار سنگھ نے آج لالوپرساد کی ضمانت کے لیے 20اگست تک کے لیے بڑھانے کاحکم دیاہے۔لالو کے وکیل پربھات کمار نے بتایاہے کہ ہم نے طبی بنیاد پر ضمانت مدت کو تین ماہ بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ہائی کورٹ نے 11مئی کو لالویادو کو چھ ہفتے کی عارضی ضمانت فراہم کی تھی جسے دوبارہ 14اگست تک بڑھا دیا گیا تھال۔ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لالو پرساد کا اس وقت ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں علاج چل رہاہے۔لالو کو کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالے کے سلسلے میں چار مقدمات میں مجرم ٹھہرایاگیاہے۔