ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لاء کمیشن کے سوالنامہ پرمسلم علاقوں میں رائے شماری کی کوشش

لاء کمیشن کے سوالنامہ پرمسلم علاقوں میں رائے شماری کی کوشش

Wed, 19 Oct 2016 18:52:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی19اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ سے اطلاع ملی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ وطالبات کے والدین سے لاء کمیشن کے سوالنامہ پرگمراہ کرکے اورپٹی پڑھاکررائے لی جارہی ہے۔واضح ہوکہ مسلمانوں کی تمام نمائندہ تنظیموں نے اس سوالنامہ کے بائیکاٹ کااعلان کیاہے اوراسے بدنیتی پرمحمول بتایاہے ۔جس میں یکطرفہ سوال پوچھے گئے ہیں اورسوال کواس طرح الجھادیاگیاہے کہ مسلمان اس کے جواب دینے سے قاصرہیں۔اسی لئے مسلم پرسنل لاء بورڈ،جمیعۃ علمائے ہند،جماعت اسلامی،جمیعۃ اہل حدیث ملی کونسل سمیت تمام ملی تنظیموں نے متفقہ طورپراس کے بائیکاٹ کافیصلہ کیاہے۔مسلم اکثریتی علاقوں میں سرکاری مشنری کااستعمال کرکے اس طرح کی سازش انتہائی خطرناک بتائی جارہی ہے تاکہ یہ کہاجاسکے کہ خودمسلمانوں کی ایک جماعت یونیفارم سول کوڈکے حق میں ہے۔لہٰذاملک کے ہرعلاقہ کے عوام کوہوشیاررہنے کی ضرورت ہے اورسرکردہ افرادکواسکولوں کے جائزہ لیتے رہنے کی بھی ضرورت ہے نیزسادہ اوربھولی مسلم عوام کوان کے جھانسے میں نہ آنے دینے کی کوشش ہونی چاہئے ۔


Share: