ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لاء کمیشن کاسوالنامہ دھوکہ،مسلمان مسلم پرسنل لاء بورڈکے ساتھ کھڑے رہیں

لاء کمیشن کاسوالنامہ دھوکہ،مسلمان مسلم پرسنل لاء بورڈکے ساتھ کھڑے رہیں

Fri, 21 Oct 2016 19:13:18  SO Admin   S.O. News Service

مولاناعبیداللہ خاں اعظمی نے کہا،ہمدردی کاراگ الاپنے والے گجرات کی مظلوم خواتین کی بات کریں
نئی دہلی21اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سابق ممبرآف پالیمنٹ مولاناعبیداللہ خاں اعظمی نے اسلامی شعاراورمذہبی آزادی کوسلب کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔نیزمسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ان نازک حالات میں وہ مسلم پرسنل لاء بورڈکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اورلاء کمیشن کے سوالنامہ کابائیکاٹ کرکے یہ پیغام دے دیں کہ وہ اس ملک کے برابرکے شہری ہیں اوراگران کی مذہبی شناخت کوپامال کرنے کی کوشش کی گئی تووہ دستوراورآئین کے مطابق ہرقدم اٹھانے کیلئے تیارہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ لاء کمیشن کاحلف نامنہ یکساں سول کوڈکے حوالے سے بھولے بھالے عوام کودھوکہ دیاگیاہے۔اورجان بوجھ کرایسے سوالات مرتب کئے گئے ہیں جن سے یونیفارم سول کوڈ کے نفاذکی حمایت ہوتی ہے چنانچہ مسلمانوں کے متفقہ ادارہ مسلم پرسنل لاء بورڈنے اس سوالنامہ کے بائیکاٹ کااعلان کیاہے لہٰذاعوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈکے شانے سے شانہ ملاکر کھڑے ہوجائیں۔پوری مضبوطی اوراتحادکے ساتھ بورڈکاساتھ دیں۔یہ ان کادینی وملی فریضہ ہے۔ہماراانتشارفسطائی طاقتوں کوجلاپہونچائے گااوراس سے ملی مصالح کی پامالی کی راہ اوربھی ہموارہوجائے گی ۔لہٰذاضرورت ہے کہ گھرکے اندرکی ساری تفریق اوراختلاف کوپس پشت ڈال کرپہلے اپنی ملی اورمذہبی شناخت کی حفاظت کی جائے ۔مولانانے حکومت کے اقدام کی سخت تنقیدکرتے ہوئے اس عمل کومذہب کی بنیادپرامتیازاورتقسیم کے ایجنڈے کاحصہ بتایاہے۔مولاناکامانناہے کہ مرکزکی بی جے پی حکومت اتنی اتاؤلی ہے کہ اس نے لاء کمیشن کی سفارشات کاانتظارتک نہیں کیاجس سے اس کی بدنیتی واضح ہوجاتی ہے تعددازدواج،حلالہ اورطلاق کی آڑمیں مسلم خواتین سے ہمدردی جتانے والوں اورانصاف کی دہائی دینے والوں سے انہوں نے سوال کیاکہ گجرات کی مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کیوں نہیں ہورہاہے۔کیوں ذکیہ جعفری انصاف کیلئے مختلف عدالتیں جارہی ہیں۔ اگروہ ہمدردہیں توریزرویشن دیں۔تعلیمی واقتصادی طورپربرتے جانے والے امتیازات ختم کریں۔وزیراعظم خواتین کے تئیں کب سے حساس ہوگئے،اگروہ حساس ہوتے توجشودابین بھی ان کے ساتھ دنیابھرکی سیرکرتیں اورمیزبان ملک کی خاتون اول کے ہاتھوں ان کی گلپوشی ہوتی لیکن یہ جگ ظاہرہے کہ آرایس ایس اوربی جے پی کبھی بھی مسلمانوں کی ہمدردنہیں ہوسکتی۔مسلمان ہرطرح کے مظالم برداشت کرسکتے ہیں لیکن دین وشریعت کی ادنیٰ سی تضحیک کی گئی ،اسے کبھی برداشت نہیں ہوسکتا۔


Share: