ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / قطر پڑوسی ملکوں سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے:امیر کویت

قطر پڑوسی ملکوں سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے:امیر کویت

Wed, 07 Jun 2017 14:27:19  SO Admin   S.O. News Service

کویت سٹی،6جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے امیر کویت الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بجائے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے موثراقدامات کرے۔ امیر کویت نے امیر قطر کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی بات چیت میں قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان سفارتی تناؤ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امیر کویت نے قطری امیر پر زور دیا کہ وہ سفارتی تنازع میں جوابی اقدامات سے گریز کریں اور معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے کوشش کریں۔امیر کویت نے خلیجی ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا خلیج تعاون کونسل کو باہمی تنازعات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنسعوا ہوں گے۔الشیخ صباح جابر الصباح نے کہا کہ کویت کے تمام خلیجی ملکوں کے ساتھ گہرے دوستانہ، برادرانہ وار تاریخی تعلقات قائم ہیں اور کویت قطر اور دوسرے پڑوسی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
 


Share: