ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فلپائن: سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 8 ہلاکتیں

فلپائن: سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 8 ہلاکتیں

Tue, 11 Apr 2017 19:42:43    S.O. News Service

منیلا،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلپائنی حکام کے مطابق ایک سیاحتی جزیرے پر حکومتی فوج اور دہشت گردوں کے ابو سیاف گروپ کے عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سکیورٹی اہلکار اور پانچ مشتبہ عسکریت پسند شامل ہیں۔ یہ جھڑپ بوہول صوبے کے ایک مقام اینابانگا میں ہوئی۔ فلپائن کی نیشنل پولیس کے سربراہ کے مطابق پولیس اور فوج کے دستوں نے آج منگل گیارہ اپریل کو علی الصبح عسکریت پسندوں کے ایک مبینہ ٹھکانے پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کے سربراہ کے مطابق مشتبہ دہشت گرد کم از کم تین مکانوں میں چھپے ہوئے تھے۔
 


Share: