ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلم اداکار راہل رائے بھی بی جے پی میں شامل 

فلم اداکار راہل رائے بھی بی جے پی میں شامل 

Sat, 18 Nov 2017 22:48:14    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) فلم اداکار راہل را ئے نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی ، آج بی جے پی نے اس کا اعلان کرکے اس کی تصدیق کی ہے ۔ راہل رائے نے مرکزی وزیر وجے گوئل کی موجودگی میں یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس کے لئے بہت اہم ہے اور اس کے لئے انہوں نے پارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔راہل رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ جس طریقے سے ملک کو آگے لے کر جارہے ہیں ۔ اور جس طرح سے گزشتہ دو سالوں میں دنیا کا نظریہ بھارت کے تئیں بدلا ہے، وہ کافی قابل ذکر ہے، میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں۔را ہل رائے نے کئی فلموں میں کام کرتے ہوئے ٹی وی شو کے بڑے سیزن بگ باس کے بھی فاتح رہے ہیں ۔ 


Share: