پیرس،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف پیئر دے ویلیئر مستعفی ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے استعفے کی وجہ ملکی دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا حکومتی منصوبہ ہے۔ دے ویلیئر کے بقول ان بچتی اقدامات کے بعد وہ ایک ایسی فوج کی ضمانت نہیں دے سکتے، جو فرانس اور فرانسیسی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کر سکے۔ دے ویلیئر ملکی دفاعی بجٹ میں ساڑھے آٹھ سو ملین یورو کی کٹوتی پر پہلے ہی تنقید بھی کر چکے ہیں۔ صدر ایمانوئل ماکروں نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، تاہم پیرس میں صدارتی دفتر کی طرف سے اس بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔