ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فارما کے شعبے پر جی ایس ٹی کے اثرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں : منسکھ منڈاویہ 

فارما کے شعبے پر جی ایس ٹی کے اثرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں : منسکھ منڈاویہ 

Thu, 15 Nov 2018 21:46:06    S.O. News Service

نئی دہلی:15/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سڑک ٹرانسپورٹ ،شاہراہوں،جہاز رانی اور کیمیکل وفرٹیلائزر کے وزیر مملکت منسکھ منڈاویہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دستیاب اعدادوشمار شاہد ہیں کہ فارما سیکٹر کے کاروبار اور برآمدات نیز دواؤں کی منظوریوں میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے سبھی شہریوں کی صحت کی سلامتی کو یقینی بنانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تصورات پر عمل آوری کرتے ہوئے کیمیکل وفرٹیلائزر کی وزارت سبھی کو کفایتی قیمتوں پر معیاری دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ اس پس منظر میں جناب منڈاویہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد فارما کے شعبے کی نمو انتہائی مثبت رہی ہے۔درج ذیل حقائق اس امر کی بین شہادت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس کے نفاذ سے قبل فارما کے شعبے کے سالانہ کاروبار کی مالیت ( 31 مئی 2017) کو ایک لاکھ 14 ہزار 231 کروڑروپے تھی۔جبکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد 31 مئی 2018 کو فارما کے شعبے کے سالانہ کاروبار کی مالیت ایک لاکھ 31 ہزار 312 کروڑڑوپے ہوگئی، جو جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل کے سرمائے سے 6فیصد زائد ہے۔ سال 17۔2016 میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل فارما شعبے کی برآمدات کی مالیت دو لاکھ 75 ہزار 852 کروڑروپے تھی۔ جو گڈس اینڈ سروسز ٹیکس کے نفاذ کے بعد تین لاکھ تین ہزار526 کروڑ روپے ہوگئی جو جی ایس ٹی کے نفاذ سے قبل کے کاروبار کی مالیت سے دس فیصد زائد ہے۔


Share: