ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عیسائی طبقہ کی ترقی کیلئے 175کروڑ مختص: ڈاکٹر رفیق احمد

عیسائی طبقہ کی ترقی کیلئے 175کروڑ مختص: ڈاکٹر رفیق احمد

Mon, 25 Dec 2017 14:23:42    S.O. News Service

ٹمکور،24؍دسمبر (ایس او نیوز) رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد نے بتایاکہ ریاستی حکومت نے عیسائیوں کی ترقی کے لئے رواں سال 175کروڑ روپئے علاحدہ گرانٹ مختص کیا ہے۔ یہاں اپنے سرکاری دفتر میں کے ایم ڈی سی کی جانب سے عیسائی طبقات کے مستفیدین کے لئے سرکاری سہولتوں کی تقسیم کے لئے منعقد پروگرام میں شرم شکستی اور مائکرو کریڈٹ اسکیم کے تحت منظوری ناموں کو تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق نے یہ جانکاری دی اور بتایا کہ ٹمکور ضلع میں عیسائی طبقہ کی جانب سے سہولیات کے لئے داخل تمام عرضی گزاروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے فروری کے آخری تک داخل تمام عرضیوں کو مالی امداد دی جائے گی۔ ٹمکور شہر میں 2013سے اب تک تقریباً1500افراد کے لئے مختلف اسکیموں کے تحت قرضہ و دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے 20سال کے مقابلے امسال کے ایم ڈی سی سے اقلیتوں کو سب سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور حکومت نے 6طبقات پر مشتمل اقلیتوں کی ترقی کے لئے 2,650کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی ترقی کی پابند ہے جس کے تحت اریوو، ودیا سری اسکیموں کے ذریعہ ان طبقات کی تعلیمی ترقی کے اقدامات کئے گئے ہیں اور اگر آئندہ کانگریس برسر اقتدار آئی تو مزید ترقی کے منصوبے مرتب کئے جائیں گے۔ماسٹر ایلزیبتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اکثر اسکیموں کی جانکاری طبقہ کو نہیں ہے۔ لیکن رکن اسمبلی نے خود گرجا گھروں کا دورہ کر کے اسکیموں کی جانکاری فراہم کی ہے جس کے لئے عیسائیوں کی جانب سے ڈاکٹر رفیق کا شکریہ ادا کیا جاتاہے۔ افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی سی کے ضلع منیجر ابو الکلام نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیموں کو جاری کیا ہے عوام انہیں جان کر استفادہ کریں۔اس موقع پر فادر ریورینڈ سدھیر، نامزد کارپوریٹر راجیندرا، سنجیوکمار، عبد السبحان، ٹوڈا رکن سجاتا، بلاک کانگریس صدر آٹوراجو، محبوب پاشاہ و دیگر موجود رہے۔


Share: