ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عسکریت پسندانہ حملے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی

عسکریت پسندانہ حملے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی

Tue, 03 Jan 2017 22:06:48  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر، 3جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں عسکریت پسندوں کی گولی لگنے سے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار آج زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بی این ٹھاکر یہاں سے قریب 32کلو میٹر دور مران چوک پر ڈیوٹی کر رہے تھے، اسی دوران نامعلوم عسکریت پسند نے نزدیک سے ان کو گولی مار دی۔انہوں نے کہا کہ زخمی افسر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
 


Share: