ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عرب اتحادی فوج کے حملے میں حوثی لیڈر سمیت45 جنگجو ہلاک

عرب اتحادی فوج کے حملے میں حوثی لیڈر سمیت45 جنگجو ہلاک

Sun, 19 Mar 2017 21:16:27    S.O. News Service

دبئی19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عرب اتحادی فوج نے تعز گورنری کے مغربی علاقے البرح میں حکومت مخالف باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق المخا اور اس کے اطراف کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے جاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانے اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔بمباری کے نتیجے میں حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے یمن کے شہر تعز میں ذباب ڈاریکٹوریٹ سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضاء  میں مار گرایا تھا۔عسکری ذرائع کے مطابق یہ میزائل تعز میں معسکرخالد سے داغا گیا تھا۔
 


Share: