ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے کو تیار، لیکن کیا میں ایسا کر سکتا ہوں: کاٹجو

عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے کو تیار، لیکن کیا میں ایسا کر سکتا ہوں: کاٹجو

Wed, 19 Oct 2016 19:09:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی19اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک تبصرہ کو لے کر وضاحت کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے طلب کئے گئے جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ وہ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ عدالت عالیہ اس بارے میں غور کرے کہ کیا آئین کا آرٹیکل 124انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونے سے روکتا تو نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے دو دن پہلے کاٹجو کو ان کی’’ خامیوں‘‘کی طرف اشارہ کرنے کیلئے ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہا جن کے بارے میں انہوں نے سومیا عصمت دری معاملے میں دعویٰ کیا ہے۔کاٹجو نے فیس بک پر ایک تبصرہ میں لکھاتھاکہ مجھے کھلی عدالت میں کیس میں پیش ہونے اور غور و خوض کرنے پر خوشی ہو گی، لیکن صرف اتناچاہتاہوں کہ جج اس بارے میں غورکرلیں کہ کیا سپریم کورٹ کا سابق جج ہونے کے ناطے آئین کے آرٹیکل 124کے تحت میرا پیش ہونا ممنوع تونہیں ہے۔اگر جج کہتے ہیں کہ یہ آرٹیکل مجھے نہیں روکتا تو مجھے پیش ہونے میں اور اپنے خیالات رکھنے میں خوشی ہوگی۔آرٹیکل24سپریم کورٹ کی تنصیب اور تشکیل سے متعلق ہے اور اس کا سیکشن سات کہتا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر رہا کوئی شخص ہندوستان کے میدان میں کسی عدالت یا کسی اتھارٹی کے سامنے دلیل نہیں آئے گایا کارروائی نہیں کرے گا۔


Share: