ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عآپ اور بی جے پی سے جڑے 72 وکیلوں نے تھاما کانگریس کا دامن، دیویندر یادو نے دلائی پارٹی کی رکنیت

عآپ اور بی جے پی سے جڑے 72 وکیلوں نے تھاما کانگریس کا دامن، دیویندر یادو نے دلائی پارٹی کی رکنیت

Sat, 07 Sep 2024 11:17:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈران و کارکنان کا بڑی تعداد میں کانگریس میں شامل ہونا جاری ہے۔ آج کانگریس کے لیے وہ لمحہ انتہائی خوش کن تھا جب بی جے پی اور عآپ سے جڑے 72 وکلاء نے آئین کو بچانے کے لیے کانگریس صدر کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی کوششوں سے متاثر ہو کر کانگریس کا دامن تھام لیا۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے پردیش کانگریس دفتر میں منعقد ایک تقریب کے دوران بی جے پی اور عآپ چھوڑ کر آنے والے دہلی بھر کے 72 وکلاء کو کانگریس کی رکنیت دلائی۔ دیویندر یادو نے سبھی وکیلوں کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لیگل و حقوق انسانی محکمہ کے چیئرمین ایڈووکیٹ سنیل کمار کی کوششوں سے اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اور تجربہ کار وکلاء پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ سبھی وکلاء خاص طور سے راہل گاندھی کے ذریعہ آئین کی حفاظت کے لیے شروع کی گئی لڑائی سے بے حد متاثر ہیں۔

جب ان وکلاء کو کانگریس میں شامل کیا گیا تو اس تقریب میں دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کے علاوہ کمیونکیشن محکمہ کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج، سابق رکن اسمبلی راجیش جین، ایڈووکیٹ سنیل کمار اور پارٹی کوآرڈنیٹر ایڈووکیٹ کرن سنگھ بھی موجود تھے۔


Share: