دہلی، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )دہلی کی بدتر صورتحال پردہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت نے یہ کہتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے میں تیاری کی کمی’حکومت کی ناکامی‘ظاہر کرتی ہے۔شیلادکشت نے آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مرکزکے زیرِقیادت ایک کمیٹی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔شیلادکشت نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت صرف اعلانات کرتی ہے ان پر عمل نہیں کرتی ۔انہو ں مزید کہا کہ حکومت لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اپنے اختلافات بتا کر کام نہ کرنے کے ایک بہانے کے طور بیان کرتی ہے ۔کانگریس کی سینئر لیڈر نے کہا کہ دہلی حکومت آلودگی بحران کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ۔انہوں نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ اس کے لئے تیار نہیں رہنا حکومت کی ایک ناکامی ہے۔دکشت نے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک کمیٹی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا ذاتی طور پر خیال ہے کہ حکومت ہند کو پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے ساتھ ہی دہلی کی نمائندگی کرنے والے لوگوں کی ایک کمیٹی بنانی چاہیے اوردیکھنا چاہئے کہ کھیت جلائے جانے سے پہلے اس سلسلے میں ایک طریقہ تلاش لیا جائے کہ مسئلہ سے پرالی جلانے سے کس طرح نمٹا جائے۔کھیت جلانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کو اس کا ایک متبادل تلاش کرنے کے لئے پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ حکومتوں کو مشینیں لگانے کے لئے وسائل اکٹھا کرنے پر غور کرنا چاہئے جو پرالی کو جمع کر سکیں جس سے اسے جلائے جانے کے بجائے اس کا کوئی دیگر استعمال ہو سکے۔