ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ظلم اور نا انصافی قبول نہ کریں، ایسٹر کے موقع پر پوپ کا پیغام

ظلم اور نا انصافی قبول نہ کریں، ایسٹر کے موقع پر پوپ کا پیغام

Sun, 16 Apr 2017 21:30:53    S.O. News Service

اٹلی 16اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاپائے روم پوپ فرانسس نے مسیحی تہوار ایسٹر کی شب اپنے خطاب میں مہاجرین، پناہ گزینوں، استحصال کے شکار اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خاص طور پر ذکر کیا۔ پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں ظلم اور نا انصافی کے قبول نہ کیے جانے پربھی زوردیا۔پوپ نے کہا کہ بدعنوانی اور نا انصافی کی وجہ سے مہاجرین، غریب اور پسماندہ افراد کے انسانی وقار کی ہر روز دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں۔ اس موقع پر پوپ نے تمام عقیدت مندوں سے بہتر مستقبل کی امید زندہ رکھنے کے لیے بھی کہا۔ آج ایسٹرسنڈے کے روزپوپ اُربی اَیٹ اوربی(شہر اوردنیاکے نام)کے عنوان سے اپنا روایتی خطاب بھی کریں گے اورایسٹرکاخصوصی پیغام بھی جاری کیاجائے گا۔
 


Share: