ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / طوفان سے ہونے والے نقصان پر جلد سونپی جائے گی رپورٹ:مرکزی ٹیم

طوفان سے ہونے والے نقصان پر جلد سونپی جائے گی رپورٹ:مرکزی ٹیم

Wed, 28 Dec 2016 23:10:35  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 28/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو میں آئے ’وردا‘ طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کرنے کے لیے مرکز کی طرف سے مقررکردہ 9 رکنی بین وزارتی ٹیم نے ریاستی حکومت کو اعتماد دلایا ہے کہ وہ نقصان کا باریکی سے اندازہ کرے گی اور فوری طور پر اپنی رپورٹ سونپ دے گی۔چنئی، کانچی پور م اور تروولور کے مختلف علاقوں کا دو روزہ دورہ شروع کرنے سے پہلے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری پروین وششٹھ کی قیادت میں ٹیم نے وزیر اعلی او پنیرسیلوم سے بات چیت کی۔ملاقات کے دوران پنیرسیلوم نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور وردا کے بعد راحت اور بازآبادکاری کے لیے ان سے تقریبا 23000روپے کامطالبہ کیا تھا۔انہوں نے مرکزی ٹیم سے طوفان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا  گہرائی سے اندازہ کرنے اور فوری طور پر اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو سپرد کرنے کی درخواست کی۔ریاستی حکومت کی ایک ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنے والے پروین وششٹھ نے وزیر اعلی کو یقین دلایا ہے کہ ٹیم نقصانات کا گہرائی سے  اندازہ کرے گی اور جلد ہی اپنی رپورٹ سونپے گی۔
 


Share: