بھٹکل 13 اپریل (ایس او نیوز) کرناٹکا کے ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ دونوں اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر آج بھٹکل اور کمٹہ سمیت ریاست بھر کے مختلف علاقوں میں کانگریس کارکنوں نے جشن منایا ۔ بھٹکل میں شمس الدین سرکل پر کانگریس کارکنوں کو پٹاخے چھوڑتے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا، وہیں کمٹہ میں بھی کانگریس کارکنوں نے پٹاخے چھوڑے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا
بھٹکل میں ساگر روڈ پر واقع کانگریس دفتر سے سرکل تک جلوس کی شکل میں آتے ہوئے کانگریس کارکنوں نے سدرامیا کی جئے کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر ویٹھل نائک، سنئیر لیڈر راما موگیر، بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، اے پی ایم سی صدر گوپال نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین وشنو دیواڑیگا سمیت کافی لیڈران موجود تھے۔
اُدھر کمٹہ میں کانگریس کارکنوں کی جانب سے منائے گئے جشن میں رکن اسمبلی شاردا موہن شٹی سمیت کافی دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے۔