ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں بارش تیز۔۔۔گھاٹ کے علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش

ضلع شمالی کینرا میں بارش تیز۔۔۔گھاٹ کے علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش

Wed, 22 Jun 2016 22:24:35  SO Admin   S.O. News Service

کاروار 22جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں مانسون کا آغاز ہوچکا ہے اور ساحلی علاقے میں تیز بارشوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ لیکن ضلع کے گھاٹ سیکشن میں ابھی صرف ہلکی پھلکی بارشیں ہی ہورہی ہیں۔


پیر کے بعد  منگل اور بدھ کے دن بھی کاروار، کمٹہ ، ہوناور اور بھٹکل میں مسلسل بارش ہوئی ہے۔جبکہ انکولہ میں بس ذراسی بارش کے بعد ماحول پھر سے خشک ہوگیا۔سرسی میں بھی تیز بارش ہوئی ہے مگر سداپور میں کمی دیکھی گئی ہے۔یلاپورمیں بھی کافی برسات ہونے کی خبر ملی ہے۔ مجموعی طور پر ضلع میں اوسطاً 47.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح ضلع میں اچھی بارش کے چلتے پانی کے ذخیروں کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔


    کاروار میں منگل کو تیز ہواوں کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو بینگا علاقے میں ایک بہت بڑے درخت کے گر جانے سے کل 11الیکٹرک کھمبے  ٹوٹ کر بیچ سڑک پرگر گئے۔جس سے ایک طرف ٹریفک میں خلل پیدا ہواتو دوسری طرف امدالّی، ارگا، چنڈیا اور اطراف کے علاقوں میں منگل کو پورا دن بجلی نہ ہونے سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔


Share: