ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صدر نے پی ایس ایل وی سی- 35کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کومبارکباد دی 

صدر نے پی ایس ایل وی سی- 35کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کومبارکباد دی 

Tue, 27 Sep 2016 18:18:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے موسمی سیٹلائٹ اسکیٹ سیٹ- 1سمیت کل آٹھ سیٹلائٹ کو مختلف مداروں میں لانچ کرنے کے لیے ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کو مبارکباد دی ہے۔اسرو کے صدر اے ایس کرن کمار کو بھیجے گئے پیغام میں مکھرجی نے انہیں اور ان ک ٹیم کو پی ایس ایل وی سی- 35کے کامیاب لانچ کی مبارکباد دی۔پی ایس ایل وی سی- 35اپنے ساتھ جدید موسمی سیٹلائٹ اسکیٹ سیٹ- 1اور سات دیگر سیٹلائٹ کو لے کر گیا تھا، جن میں دو سیٹلائٹ ہندوستانی یونیورسٹیوں کے تھے اور دیگر سیٹلائٹ الجزائر، کینیڈا اور امریکہ کے تھے۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اسکیٹ سیٹ - 1استعمال کرنے والوں کو موسم کی پیشین گوئی اور طوفان کی شناخت سے متعلق خدمات دینے کے لیے ہوا کی سمت وغیرہ سے منسلک معلومات فراہم کروانے میں مدد کرے گا۔ملک کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے، جو ہماری خلائی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔
 


Share: