ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا ممبران پارلیمنٹ نے کی ہوا بازی وزیر سے دھکا مکی،اسمرتی۔ راجناتھ نے کیابچاؤ

شیوسینا ممبران پارلیمنٹ نے کی ہوا بازی وزیر سے دھکا مکی،اسمرتی۔ راجناتھ نے کیابچاؤ

Fri, 07 Apr 2017 15:42:49    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شیوسینا کے چپل مار ایم پی روندر گایکواڑ جمعرات کو پارلیمنٹ میں پہنچے تو بہت بڑاڈرامہ ہو گیا۔ڈرامہ بھی اپوزیشن اورحکمراں کا نہیں بلکہ مرکزی وزیر اور شیوسینا کے لیڈران کے درمیان، واقعہ کے کئی دنوں بعد جمعرات کو گایکواڑ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ میرے ساتھ مسئلہ پر ناانصافی ہو رہی ہے، یہ ایک عوامی نمائندے کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ گایکواڑ نے کہا کہ بغیر تحقیقات کے ساتھ میرے ساتھ میڈیا ٹرائل ہوا۔ دریں اثنا شیوسینا کے ممبران پارلیمنٹ نے ہوابازی وزیر گجپتی راجو کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایوان کی کارروائی ختم ہوتے ہی معاملہ دھکا مکی تک پہنچ گیا،تب راج ناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی جیسے وزراء کو درمیان دفاع میں اترنا پڑا۔ اس دوران شیوسینا لیڈر اور مرکزی وزیر اننت گیتے نے دھمکی دی کہ اگر پابندی نہیں ہٹی تو ممبئی سے پرواز نہیں اڑنے دی جائے گی۔ شیوسینا کے باقی لیڈران ہوا بازی کے وزیر کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے اس معاملے پر کہا کہ جو ایوان میں ہوا ہے وہ بدقسمتی کی بات ہے، ہونا نہیں چاہیے تھا، ہم کوئی نہ کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: