کنداپور ،22 / جولائی (ایس او نیوز) شیموگہ سے بیندور کی طرف طلبہ کو لانے والی والی پرائیویٹ بس کولّور کے قریب دالی مورکلو میں بے قابو ہو کر سڑک کنارے نالے میں گر گئی، جس کی وجہ سے بس میں موجود 17 طلبہ زخمی ہوگئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ درگمبا بس میں موکامبیکا ہائی اسکول اور ایک پی یو کالج کے طلبہ سوار تھے ۔ زخمی ہونے والوں میں ہائی اسکول کے 6 اور پی یو کالج کے 11 طلبہ شامل ہیں ۔ ان میں پانچ طلبہ کی ہڈیوں میں فریکچر آئے ہیں ۔ تمام زخمی طلبہ کو علاج کے لئے کنداپور کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
کولور پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کیا ہے ۔