ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شیلا دکشت کی مانگ،سہارا ڈائری کی تحقیقات کے لئے بنائے کمیٹی

شیلا دکشت کی مانگ،سہارا ڈائری کی تحقیقات کے لئے بنائے کمیٹی

Wed, 28 Dec 2016 21:00:33  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 28دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی سابق وزیر اعلی اور یوپی میں کانگریس کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت نے سہارا کی مبینہ ڈائری میں پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔آج تک کے ساتھ خاص بات چیت میں شیلا دکشت نے کہا کہ ایک کمیٹی بنے جو اس معاملے کی حقیقت کو سامنے لا دے گی۔غور طلب ہے کہ سہارا ڈائری کے ایک صفحے کا حوالہ دے کر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر گجرات کے وزیر اعلی رہتے پیسے لینے کا الزام لگایا تھا،اگرچہ اس فہرست میں شیلا دکشت کا نام آنے کے بعد کانگریس بیک فٹ پر نظر آئی۔اب شیلا دکشت نے کہا ہے کہ اس کی جانچ کے لئے کمیٹی بنائی جائے۔
شیلا دکشت نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے پاس زیر التوا ہے لیکن اس پر اتنی زیادہ بحث ہو رہی ہے تو ایک اچھی کمیٹی بنا دیں۔تحقیقات میں سامنے آ جائے گی کیا حقیقت ہے کیا نہیں۔شیلا دکشت نے کہا میں نہیں جانتی کہ سہارا پیپرس کا کوئی مطلب ہے یا نہیں لیکن راہل جی نے جب کہا ہے کہ یہ معنی رکھتا ہے تو اس کی تحقیقات ہو جانی چاہئے۔سہارا پیپرس کی بنیاد پر راہل گاندھی کے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر شیلا دکشت نے کہا کہ کچھ نہیں بولنا چاہتا۔خود کے وزیر اعلی امیدواری سے ہٹنے کے سوالات پر بھی شیلا دکشت نے خاموشی اختیار کر لی۔
 


Share: