چنتامنی:8 /اپریل(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)ہر دن علی صبح شہر کو پاک وصاف کرنے والے صفائی کرمچاری اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے اگر صفائی کرمچاری کی طبیعت خراب ہوگئی تو شہر کو کیسے صاف رکھا جاسکتا ہے شہرکو صاف رکھنے میں صفائی کرمچاریوں کا بہت بڑارول ہے ان باتوں کااظہار خیال سٹی منسپالٹی کمشنر منی سوامی نے کیا۔
یہاں کے سٹی منسپالٹی دفتر میں صفائی کرمچاریوں کے لئے ’’ہیپی ٹیٹل بی۔وکسن‘‘ نام کا ٹیکہ (انجکشن)لگانے کے مہم کاآغاز کرنے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کے لئے ہیلتھ کیمپ تین ماہ میں ایک مرتبہ منعقدہ کرکہ ان کو مفت چیک آپ کیاجانا چاہئے کیونکہ صفائی کرمچاری سارے شہر کو لوگوں کا تندرست رکھنے کے لئے صفائی کرتے ہیں ہم سب مل کر صفائی کرمچاریوں کو بھی صحت یاب رکھنے کے لئے خاص توجہ دینا چاہئے ۔
اس موقع پر بلدیہ کی نائب صدر سجاتا شیوپا ہیلتھ انسپکٹر سی کے بابو ہیلتھ آفیسر اُما شنکر ،ارتی،گنگادھرا ،سمیت کئی منسپالٹی کے عملہ وغیرہ موجود رہے۔