فرید آباد، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے فرید آباد میں شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب ڈال دیا۔پڑوسیو ں نے زخمی حالت میں خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا ، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق بلبھ گڑ ھ کی ترکھا کالونی کی رہائشی ریتو کی پہلی شادی بلدشہر رہائشی ایک نوجوان کے ساتھ قریبی 5-6سال پہلے ہوئی تھی، جو بعد میں ٹوٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ 2013میں ریتو نے دوسری شادی نیرج سے گاؤں کے ہی مندر میں کی تھی اور ایک ساتھ رہنے لگے۔2سال ساتھ رہنے کے بعد ریتو اور نیرج کا آپس میں جھگڑا رہنے لگا اور دونوں الگ ہو گئے۔زخمی ریتو نے بتایا کہ آج صبح 9بج کر 30بجے وہ سیکٹر 11کے ایک مکان میں کام کرنے جا رہی تھی، راستے میں نیرج اسے مل گیا اور اس پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔