سیؤل 14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ تقریباََسات سو کلومیٹر پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گرا۔ امریکی پیسیفک کمان نے بھی راکٹ کے لانچ کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ شمالی کوریا نے دو ہفتے پہلے بھی ایک ایسا ہی راکٹ تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی، جو ناکام رہی تھی۔ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ تصور کی جا رہی ہے کیوں کہ شمالی کوریا کے یہ تجربات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔