ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمال مشرق کی تین ریاستوں میں آج ہوگی ووٹوں کی گنتی

شمال مشرق کی تین ریاستوں میں آج ہوگی ووٹوں کی گنتی

Fri, 02 Mar 2018 23:50:39    S.O. News Service

اگرتلہ 2 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمال مشرقی کے تین ریاست میگھالیہ، ناگالینڈ اور تری پور ہ میں کل سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ تینوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے حال ہی میں پولنگ ہوئی تھی۔ایگزٹ پول کی مطابق ان تینوں ریاستوں میں اس بار بی جے پی ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرے گی۔ دو ایگزٹ پول میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تری پور ہ میں بی جے پی حکمراں ہو گی جہاں گزشتہ25سال سے بائیں محاذ کی حکومت ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوگی۔تریپورہ میں 18 فروری کو پولنگ ہوئی تھی،جب کہ ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ان تین ریاستوں میں اسمبلی کی 60۔60 سیٹیں ہیں، لیکن کسی نے کسی وجہ سے تینوں میں 59۔59 سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔


Share: