نئی دہلی، 18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی نے نریلا وارڈ سے پارٹی کی امیدوار سویتا کھتری کو فوری طورپر پارٹی کی رکنیت سے برطرف کر دیا ہے۔بی جے پی کے قومی نائب صدر اور دہلی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری سنبھال رہے ونے سہستربدھے نے یہ معلومات دی اور بتایا کہ نریلا وارڈ سے پارٹی کی امیدوار سویتا کھتری کی امیدواری فوری طورپر واپس لی جا رہی ہے، اب وہ اس الیکشن میں پارٹی کی امیدوار نہیں ہیں، پارٹی سویتا کھتری کو نکالنے کرتی ہے۔دراصل ،اتوار کو عام آدمی پارٹی حکومت میں سیکس اسکینڈل کے الزام میں وزیر کے عہدے سے ہٹائے گئے سندیپ کمار سے بی جے پی امیدوار نے انتخابی مہم کرائی تھی ، جس کے بعد پارٹی کے اوپر الزام لگا کہ جس نے ممبر اسمبلی کو خود عام آدمی پارٹی نے معطل کیا اور بی جے پی خود جسے ریپسٹ کہتی ہے، اس سے کس طرح بی جے پی انتخابی مہم کروا سکتی ہے۔بی جے پی اس پوسٹر کے ذریعے عام آدمی پارٹی پر نشانہ سادھ چکی ہے، جس میں سندیپ کمار کوریپسٹ لکھا گیا ہے ۔پارٹی لیڈر ونے سہستربدھے نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے کسی بھی مجرمانہ شبیہ والے لیڈر کے ساتھ جن کے اوپر عصمت دری جیسے گھناؤنے الزامات ہیں ان کے ساتھ کسی بھی طرح کی ساز باز اور میل ملاپ کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایسے لیڈروں کا بی جے پی کی اندر کوئی جگہ نہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگی ۔غورطلب ہے کہ تکنیکی طور پر سویتا کھتری بی جے پی کی امیدوار رہیں گی، کیونکہ پارٹی نے ان کو اپنا امیدوار بنایا تھا اور نام واپس لینے کی تاریخ اب نکل چکی ہے، یعنی نریلا وارڈ سے کمل کے نشان پر اب بھی پارٹی سے نکالی گئی سویتا کھتری ہی الیکشن لڑیں گی۔اس سے پہلے بی جے پی ترجمان نپور شرما نے ایک ٹوئٹ کرکے صاف کہا ہے کہ یہ سبھی جان لیں کہ سندیپ کمار بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی پارٹی نے انہیں دعوت دی ہے،نپور کا کہنا ہے کہ یہ ایک سازش ہو سکتی ہے۔