ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سیمی کے نام پر انکاؤنٹر بھوپال پولیس کی مسلم دشمنی تشت ازبام،نوکری سے برخاست کر کے دی جائے عمر قید 

سیمی کے نام پر انکاؤنٹر بھوپال پولیس کی مسلم دشمنی تشت ازبام،نوکری سے برخاست کر کے دی جائے عمر قید 

Wed, 02 Nov 2016 17:59:43  SO Admin   S.O. News Service

ملک میں دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے واردات میں اضافہ باعث تشویش ‘‘ آل انڈیا امامس کونسل 
نئی دہلی، 2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)’’بھوپال سینٹرل جیل سے بھاگنے کے جرم میں سیمی سے متعلق آٹھ نوجوانوں کا انکاؤنٹر بھوپال پولیس کی مسلم دشمنی کی واضح نشانی ہے۔ انکاؤنٹر جمہوری ملک میں کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔ جمہوریت کا مطلب عوامی اختیارات کو عام کرنا ہے نہ کہ پولیس کی من مانی کو۔ یہ انکاؤنٹر سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے؛ اس لیے انکاؤنٹر میں ملوث تمام افراد کو نوکریوں سے برخاست کرکے عمر قید کی سزا دی جائے۔ جمہوری ملک میں کسی بھی بہانے سے انکاؤنٹر ملک کی سلامتی کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس انکاؤنٹر کو سراسر آئین کے اوپر حملہ قرار د یتے ہوے آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر مولانا عثمان بیگ رشادی نے کہا کہ : ’’انکاؤنٹر میں ملوث تمام خاطی افراد کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کرکے عمر قید کی سزا دی جائے‘‘۔انھوں نے اس انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ : ’’دلتوں اور مسلمانوں میں دہشت پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی گندی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ جب تک ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث (وہ خواہ پولیس ہو یا کسی بھی گروہ سے متعلق)افراد کو سخت سزا نہیں دی جاتی ہے، اس پر کنٹرول نہیں پایا جا سکتا ہے ‘‘۔ آل انڈیا امامس کونسل کے قومی صدر نے زوردے کر کہا کہ : ’’مجرمین کو فوراً سزا دی جائے اور مقتولین کے ورثاء کو ایک ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے‘‘۔قومی صدر مولانا رشادی نے یہ بھی کہاکہ ’’یہ نوجوان ثبوت نہیں ملنے کی وجہ سے بہت ہی جلد رہا ہونے والے تھے۔ ثبوت فراہم نہیں کرنے کی وجہ سے پولیس اپنی خامیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے ان بے قصور نوجوانوں کو فرضی انکاؤنٹر میں ماراہے۔ اس لیے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں ان تمام معاملات کی انکوائری کرائے اور جلد سے جلد خاطیوں کو سامنے لایا جائے اور انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے ؛ تاکہ آئندہ کوئی بھی پولیس والا ایسا کرنے کے لیے سوچ بھی نہ سکیں‘‘ ۔آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ترجمان نے بتایاکہ : ’’آج یکم صفر المظفرکو شاہین باغ نئی دہلی ہیڈ آفس میں آل انڈیا امامس کونسل کی ہنگامی سکریٹریٹ میٹنگ بلائی گئی جس میں ملک کے مختلف مسائل کے ساتھ بھوپال انکاؤنٹر کی مذمت کی گئی اور اسے ملک کے لیے بہت ہی افسوسناک بتایاگیااوریہ ریزولیوشن پاس کیا گیا کہ انکاؤنٹر کرنے والوں کو جلد از جلد قانونی سزا دی جائے اور مقتولین کے ورثاء کو ایک ایک کروڑکامعاوضہ دیا جائے اور آئندہ انکاؤنٹر پر مکمل پابندی عائد کی جائے ‘‘۔


Share: