ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی پی ایم نے اننت کمار کے خلاف مراعات شکنی کانوٹس دیا

سی پی ایم نے اننت کمار کے خلاف مراعات شکنی کانوٹس دیا

Thu, 02 Aug 2018 01:21:44    S.O. News Service

نئی دہلی: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے رکن اے سمپت نے کانگریس کے رکن ششی تھرور کے کیرالہ میں واقع دفترپرحملے کے معاملے میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار پر ایوان میں غلط بیانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مراعات شکنی کا نوٹس دیا ہے۔ مسٹر سمپت نے وقفہ سوالات کے فورا بعد یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ مسٹر اننت کمارنے 18 جولائی کو ایوان میں کہا تھا کہ حملہ کرنے والے سی پی ایم کے جرائم پیشہ تھے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام گرفتار شدہ آٹھ ملزمان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ہیں"۔ مسٹر اننت کمار سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر نے ایوان کو اور ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔اس پر حزب اقتدار کی جانب سے کسی نے کہا کہ ایف آئی آر میں کسی پارٹی کا نام نہیں ہے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ انہیں مراعات شکنی کا نوٹس مل گیا ہے اور وہ اس پرغورکریں گی۔


Share: