ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سی آرپی ایف کے ذریعہ اہم شخصیات کی حفاظت 

سی آرپی ایف کے ذریعہ اہم شخصیات کی حفاظت 

Wed, 08 Aug 2018 00:34:28    S.O. News Service

نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ذاتی حفاظت سے متعلق فرائض کی انجام دہی کے لئے خصوصی نوعیت کے کام میں یکسانیت اور معیار کاری کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سی آر پی ایف کے عملے کو ذاتی حفاظت کے مطابق فرائض کی انجام دہی سے رفتہ رفتہ ہٹا لیا جائے اور یہ کام سی آئی ایس ایف اور این ایس جی کو سونپا جائے۔فی الحال ایس پی جی میں تقریباً 30 فی صد افسران سی آر پی ایف کے ہیں جو ڈپیوٹیشن پر ہے۔ اسی طرح سے این ایس جی میں ان کی تعداد تقریباً 11فی صد ہے۔سی آر پی ایف سمیت سبھی مرکزی مسلح پولیس دستے بائیں باز و کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں اور جموں و کشمیر میں چیلنج بھرے ماحول میں کام کرتے ہیں۔یہ اطلاع آج لوک سبھا میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔


Share: