ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سکما میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم، 2 ہلاک 

سکما میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم، 2 ہلاک 

Tue, 27 Sep 2016 19:07:11  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں آج دو نکسلی مارے گئے۔سکما کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اندراکلیان ایلے سیلا نے میڈیا کو بتایاکہ یہ تصادم آج علی الصباح پھل باگدی تھانہ علاقے کے گھنے جنگلوں میں ہوا ۔اس وقت سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم ماؤنواز مخالف مہم پر گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ریزرو گروپ(ڈی آرجی) چھتیس گڑھ مسلح فورس(سی اے ایف)اور مقامی پولیس کے مشترکہ دستے نے خصوصی معلومات کی بنیاد پر یہاں سے تقریبا 450کلومیٹر دور واقع پھول باگدی کے اندرونی علاقوں میں مہم شروع کی تھی ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلائے جانے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔یہ تصادم پولیس تھانے سے تقریبا آٹھ کلومیٹر دور ہوئی۔عسکریت پسند گھنے جنگلوں کی اوٹ میں جلد ہی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی تلاشی کے دوران دو مرد ماؤنوازوں کی لاشیں اور دو بندوقیں موقع سے برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ گشتی عملہ کے اپنے کیمپ لوٹ آنے پر عسکریت پسندوں کی شناخت کو یقینی بنایا جائے گا۔کل بستر ڈویژن کے دو مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز نے تین نکسلیوں کو مار گرایا تھا۔آج کے تصادم کے ساتھ ہی اس سال بستر میں ہوئے تصادم میں مرنے والے ماؤنوازوں کی تعداد 99ہو گئی ہے۔


Share: