ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سڑک پر رفتار کی حدکے انتباہ کے لیے دبئی کا نیا تجربہ

سڑک پر رفتار کی حدکے انتباہ کے لیے دبئی کا نیا تجربہ

Sun, 11 Jun 2017 15:50:22  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،10جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی RTA)) نے ایک نئے تجربے پر عمل درامد شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سڑکوں پر رفتار کی مقررہ حد تبدیل کر دیے جانے کی نشان دہی کے واسطے ’’سرخ رنگ‘‘استعمال کیا جا رہا ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی WAMکے مطابق ’’بوکدرہ انٹرچینج‘‘کے نزدیک شاہراہ عود میثاء پر سرخ رنگ کیا جا چکا ہے جہاں رفتار کی حد 100کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں ٹریفک ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر میثاء بن عدی نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس تجربے کا اطلاق شاہراہ عود میثاء پر کیا گیا ہے.. بعد ازاں دبئی کی دیگر شاہراہوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا تا کہ گاڑی چلانے والوں کو رفتار کی حد سے تجاوز کرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سڑکوں کا استعمال کرنے والوں کی سلامتی کے واسطے کیا جا رہا ہے تا کہ وہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی اور ٹریفک حادثات سے محفوظ رہیں.. اس سلسلے میں شاہراہوں پر گاڑیوں کی Lanes پر سرخ رنگ کرنے کے بعد ان پر رفتار کی حد بھی لکھ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتباہی بورڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

میثاء کے مطابق اگلے مرحلے میں فِفتھ انٹرچینچ کے نزدیک شارع الشیخ الزاید اور پھر جبل علی اور لہباب کے درمیان شاہراہ پر اس منصوبے پر عمل درامد کیا جائے گا۔ دونوں سڑکوں پر رفتار کی حد 120کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک سروے کے ذریعے گاڑی چلانے والوں پر اس تجربے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔امید ہے کہ یہ تجویز رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کرنے اور ممکنہ حادثات کے وقوع میں کمی کا بڑیحد تک ذریعہ بنے گی۔


Share: