ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا دو اسپنروں کے ساتھ اتر سکتا ہے

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا دو اسپنروں کے ساتھ اتر سکتا ہے

Sun, 01 Jan 2017 22:03:50  SO Admin   S.O. News Service

سڈنی، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کی نگاہیں اب ہندوستان دورے پر ٹکی ہیں جس سے پاکستان کے خلاف منگل کو شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹیم اپنا اسپن اٹیک آزمانا چاہے گی۔وہیں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں 22سال پہلے سڈنی میں آخری جیت درج کرنے کے بعد مسلسل 11ٹیسٹ گنوا چکی ہے اور اس پر مسلسل 12ویں ٹیسٹ میں شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔اسٹیون اسمتھ کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز جمعہ کو ہی ایک ٹیسٹ رہتے ہوئے اپنے نام کر لی تھی، اس نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو جمعہ کو اننگ سے شکست دی تھی۔وہیں پاکستانی ٹیم کے 42سالہ کپتان مصباح الحق نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لینے کے بارے میں سوچ رہے تھے اور ایسا سڈنی میں سیریز ختم ہونے سے پہلے بھی ممکن ہو سکتا ہے۔مصباح نے آسٹریلیا سے اننگ اور 18رنوں سے ملی شکست کے بعد کہاکہ میرا ہمیشہ سے ہی ماننا ہے کہ اگر میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا نہیں کر سکتا ہوں تو اس میں رہنے کا کوئی مطلب نہیں ہیں،میں نے سڈنی کے بارے میں کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن دیکھتے ہیں۔حالانکہ مصباح اپنے ملک کو کسی دوسرے پاکستانی کپتان سے زیادہ جیت دلا چکے ہیں، ان کی قیادت میں ٹیم نے 52ٹیسٹ میں سے 24میں کامیابی حاصل کی ہے۔وہیں آسٹریلیا کے پاس اب انتخاب کے لیے نئے امکانات ہیں۔اسپنر اسٹیو اوکیفے اور ایشٹن ایگر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ کے لیے 13رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس پر گیندبازوں کو ٹرن ملنے لینے کی امید ہے۔آسٹریلیائی ٹیم فروری اور مارچ میں چار ٹیسٹ کے لیے ہندوستان جائے گی، جہاں ٹرننگ پچے ہونے کی امید ہے جس سے اوکیفے اور ایگر کے پاس دورے میں اپنی دعویداری پیش کرنے کا اچھا موقع ہو گا۔کوچ ڈیرن لیہمن نے کہاکہ ایسا امکان ہے کہ ہم ان تین اسپنروں میں سے دو کو کھلائیں گے،جس کا مطلب ہے کہ ہمیں ایک آل راؤنڈر کو شامل کرنے کے لیے بھی دیکھنا ہوگا، اس سے جیکسن برڈ بدقسمت ہو سکتے ہیں لیکن یہ پچ کے اوپر منحصر  ہو گا،ٹیم ان میں سے منتخب کی جائے گی۔
 


Share: