ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے جمنا ندی آلودگی کا معاملہ نیشنل گرین اتھارٹی کو منتقل کیا

سپریم کورٹ نے جمنا ندی آلودگی کا معاملہ نیشنل گرین اتھارٹی کو منتقل کیا

Tue, 25 Apr 2017 10:28:20    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے جمنا ندی میں آلودگی کو لے کر 23 سال پرانی مفاد عامہ کی عرضی آج نیشنل گرین اتھارٹی کے یہاں منتقل کر دی۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر اور جسٹس دھننجے وائی چندرچوڈ کی بنچ نے کہا کہ ایک ہی مسئلے پر غور کے لئے دو متوازی دائرہ اختیار نہیں ہو سکتے ہیں۔بنچ نے اس مفاد عامہ کی عرضی کو گرین اتھارٹی کے یہاں منتقل کر دیا۔ کورٹ نے ایک انگریزی روزنامہ میں قومی دارالحکومت علاقہ میں جمنا میں آلودگی کی صورت حال کے بارے میں شائع خبر پر خود کار طریقے سے نوٹس لیتے ہوئے اسے مفاد عامہ کی عرضی میں تبدیل کر دیا تھا۔


Share: