ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ میں آدھار پر نئی درخواست داخل ،پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی بتایا

سپریم کورٹ میں آدھار پر نئی درخواست داخل ،پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی بتایا

Wed, 26 Jul 2017 15:30:44    S.O. News Service

نئی دہلی 25جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آدھارکارڈمنصوبہ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں زیرالتواہیں۔یہ عرضیاں ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس پٹٹاسوامی، قومی تحفظ کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئر پرسن شانتا سنہا، ریٹائرڈ میجر جنرل ایس جی وومباتکرے، دلت حقوق کارکن بیذواڑا ولسن سمیت کئی معروف لوگوں نے داخل کی ہیں۔ان درخواستوں میں سب سے اہم دلیل ہے آدھاری سے پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی کی۔درخواست گزاروں نے بیس کے لیے بایومیٹرک معلومات لینے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیاہے۔جبکہ حکومت کی دلیل ہے کہ پرائیویسی کا حق بنیادی حق نہیں ہے۔لہٰذاسپریم کورٹ کی 9ججوں کی بنچ سب سے پہلے اس بات پر سماعت کر رہی ہے کہ پرائیویسی کا حق بنیادی حق ہے یا نہیں۔


Share: