اسٹاک ہوم،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سویڈن کیدارالحکومت اسٹاک ہوم کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز ٹرک کی ٹکر سے چار افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہریوں پر ٹرک چڑھانے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو شمالی اسٹاک ہوم کے ’مارشٹا‘ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔خیال رہے کہ کل جمعہ کو سویڈن کے صدر مقام اسٹاک ہوم میں ایک مشتبہ ٹرک ڈرائیورنے ٹرک شہریوں کے ایک ھجوم پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مقامی اخبار ’افتونپلاڈٹ‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا ہے کہ گرفتار مشتبہ ملزم کا تعلق ازبکستان سے ہے جو گذشتہ کچھ عرصے سے سویڈن میں رہائش پذیر تھا۔ 39 سالہ ملزم چار بچوں کا باپ ہے۔ اس کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر داعش اور دہشت گردوں کی حمایت میں مواد پایا گیا ہے۔اخبار کی طرف سے جاری کردہ تصویر میں موجود شخص کو اسٹاک ہوم میٹرو پر موجود شخص کا ہم شکل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت اس کیجسم پر معمولی زخم بھی تھے اور شیشے کے ٹکڑے اس کے کپڑوں میں الجھے ہوئے تھے۔
ادھر سویڈن ریڈیو پر نشر ایک رپورٹ میں اسٹاک ہوم میں شہریوں پر ٹرک چڑھانے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی تردید کی گئی ہے۔ ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں شہریوں پر ٹرک چڑھانے اور انہیں کچلنے میں ملوث ملزم مسلسل مفرور ہے تاہم اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کی طر سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹاک ہوم کے وسط کی طرف نہ آئیں کیونکہ پولیس اس علاقے میں مشتبہ ملزمان کو ڈھونڈ رہی ہے۔ادھر ذرائع ابلاغ میں دکھائی گئی مشتبہ ملزم کی تصویر میں اسے سیاہ رنگ کی پتلون، جیکٹ، سفید ٹی شرت اور مٹی کے رنگ کی ٹوپی پہنے دکھایا گیا ہے۔سویڈش پولیس کے ایک تفتیش کار ڈان الیاسن نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔