ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیا گاندھی کے بعدراہل نے کیا لالو کی ریلی میں آنے سے انکار، آرجے ڈی نے کہا،دونوں بڑے لیڈر ہیں

سونیا گاندھی کے بعدراہل نے کیا لالو کی ریلی میں آنے سے انکار، آرجے ڈی نے کہا،دونوں بڑے لیڈر ہیں

Sat, 26 Aug 2017 12:07:28    S.O. News Service

نئی دہلی،25اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے اقتدار سے حال میں ہی دور ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کی 27اگست کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں ہونے والی ’’بی جے پی بھگاؤ، دیش بچاؤ‘‘ریلی کو نہ صرف آر جے ڈی صدر لالو پرساد کی طاقت کے طور یہ دیکھا جا رہا ہے بلکہ ریلی کوان کے سیاسی داؤ اور سیاسی اکھاڑا سے جوڑا جا رہا ہے۔ریلی سے پہلے ہی بی جے پی کی مخالف جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں کے اس میں نہیں آنے کے اعلان سے مخالف جماعتوں کے اتحاد کی مہم کو جھٹکا لگا ہے۔مہاگٹھ بندھن توڑکر نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ جا ملنے کے بعد پٹنہ میں ہونے والی راشٹریہ جنتا دل کی اس ریلی میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور مایاوتی کے نہیں آنے سے ریلی کا سیاسی رنگ پھیکا ہونا طے مانا جا رہا ہے۔کانگریس کی طرف سے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور بہار انچارج سی پی جوشی ریلی میں شریک ہوں گے۔آرجے ڈی کے نائب صدر ر پرشاد سنگھ نے دعوی کیا کہ یہ ایک بے مثال ریلی ہوگی جس میں ہم خیال جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ان جماعتوں میں بہت سے بڑے لیڈران ہیں۔سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بڑے لیڈر ہیں، وہ اپنے نمائندوں کو بھیج رہے ہیں۔سنگھ نے دعوی کیا کہ اگر یہ تمام لیڈران نہیں پہنچے پھربھی یہ ایک بڑی ریلی ہوگی۔


Share: