نئی دہلی،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی میں پڑی پھوٹ ابھی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ہفتہ کو استعفی دینے والے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی بکل نواب بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔بتا دیں کہ بکل نواب کے ایک اور ایس پی ایم ایل سی یشونت سنگھ نے کل استعفی دے دیا تھا۔ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق یشونت سنگھ اور بکل نواب کی چھوڑی گئی سیٹ سے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی دنیش شرما ایوان کے رکن بن سکتے ہیں۔کل ایس پی ایم ایل سی کے استعفی کچھ دیر بعد ہی بی ایس پی کے ایم ایل سی جے ویر سنگھ نے بھی استعفی دے دیا تھا۔اس دوران سب سے خاص بات یہ رہی کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کل ہی لکھنؤ پہنچے ہیں۔سماج وادی پارٹی میں پھوٹ کا خدشہ بڑھا تو پارٹی کو دوبارہ ملائم سنگھ کے ہاتھوں میں سونپنے کا مطالبہ پھر سے اٹھنے لگا،مانگ اٹھائی بھی اکھلیش کے چچا شو پال نے جن کا اکھلیش سے جھگڑا چل رہا ہے۔اسمبلی انتخابات میں شکست کی وجہ سے اکھلیش یادو اپنے چچا کے نشانے پر ہیں۔