ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سعودی’’ ارامکو ‘‘کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ 50 ارب ڈالر کے معاہدے

سعودی’’ ارامکو ‘‘کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ 50 ارب ڈالر کے معاہدے

Sat, 20 May 2017 18:12:52  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،20مئی(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی ’’ارامکو‘‘ کمپنی امریکی جانب کے ساتھ 50 ارب ڈالر یعنی 180 ارب ریال مالیت کے 13 معاہدوں پر دستخط کرے گی۔نمائندے نے ارامکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان معاہدوں پر آج شام دستخط کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود ہوں گے۔امین الناصر کے مطابق امریکی جانب کے ساتھ دستخط کیے جانے والے ان معاہدوں پر فوری عمل درآمد ہو گا اور یہ چند سالوں کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق سعودی ارامکو ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر کم از کم دس کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کمپنیوں میں General Electric Co ،Schlumberger Ltd اورHalliburton Co شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارامکو کے معاہدے کمپنی کے اْس ہدف کو پورا کرنے میں مدد دیں گے جس کے تحت وہ 2021 تک سعودی مقامی منڈی میں اپنے 70فیصد ساز و سامان اور خدمات کو لیز پر فراہم کرے گی۔معاہدے کے تحت غیر ملکی کمپنیاں مملکت میں اپنے مزید کارخانوں کا افتتاح کریں گی جو کام کرنے والی سعودی افرادی قوت کے تربیت کے حصول میں مددگار ثابت ہو گا۔


Share: